ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل بس اسٹانڈ کے گیٹ پر کار بے قابو ہوکر بائک اور آٹو سے ٹکرائی : کوئی جانی نقصان نہیں

بھٹکل بس اسٹانڈ کے گیٹ پر کار بے قابو ہوکر بائک اور آٹو سے ٹکرائی : کوئی جانی نقصان نہیں

Thu, 05 Dec 2019 18:54:20    S.O. News Service

بھٹکل:05؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)کارڈرائیونگ کے دوران مِرگی  (غش کا دورہ ) کا شکار ہوا ڈرائیوراپنے آپ کو بچانے کی کوشش میں کار بے قابو ہوکر  قومی شاہراہ سے متصل بس اسٹانڈ کے گیٹ پر پارک کئے گئے آٹو اور بائک سے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ کرشماتی طورپر حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔

آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے کارڈ رائیور مسافروں کو لے کر مرڈیشور کی سیاحت کرنے کے بعد منگلورو کی طرف رواں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ساحل آن لائن دفتر کے روبرو والے بس اسٹانڈ گیٹ پر کھڑی کی گئی بائک سے ٹکرانے کے بعد کار آٹو سے ٹکرائی ہے۔ بائک اور آٹو کو معمولی نقصان ہواہے۔

بھٹکل بس اسٹانڈ کے سامنے سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر ہمیشہ عوامی  چہل پہل رہتی ہے، اچانک پیش آئے حادثے میں کسی کو جانی نقصان نہیں ہواہے،حالانکہ کار بے قابو ہوکر سڑک کے دوسرے کنارے ٹکرارہی تھی تو دو تین لوگ زد میں آتے آتے رہ گئے۔ حادثے کے فوری بعد عوامی ہجوم امڈ پڑا۔ پولس بھی جائے وقوع پہنچ کر عوام کو منتشر کیا۔ کارڈرائیور کا اسپتال میں علاج کیا گیا ۔ معاملے کو لےکر پولس تھانے میں کسی طرف سے بھی کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے۔

WhatsApp_Image_2019-12-05_at_6_25_05_PM_(1).jpeg


Share: